Friday, December 13, 2019

تشدد کا پھیلتا ہوا جان لیوا کینسر کون روکے گا؟

یہ حقیقت ہے کہ تشدد کا رویہ اور رجحان اتنا ہی پرانا ہے جتنی کرہ ارض پر انسانی تاریخ۔ لیکن افسوس یہ ہے کہ جہان انسان نے علم و عقل کے لامتناہی سمندر عبور کیے، نت نئی ایجادات اور سہولیات کو فروغ دیا وہاں انسان تشدد، نفرت اور امتیاز جیسے منفی رویوں پر آج تک قابو نہیں پا سکا۔
(اے ایف پی)
بلکہ حقیقت اس کے مکمل برعکس بلکہ انتہائی تلخ ہے۔ تشدد کے واقعات میں نہ صرف آئے روز اضافہ ہو رہا ہے بلکہ اب تو ایسا لگتا ہے جیسے تشدد ہماری زندگی کا معمول بن گیا ہے۔ یہ بات خوش آئند ہے کہ لوگ تشدد کے واقعات پر بات کرنے لگے ہیں اور اس کی مذمت بھی کرتے ہیں اور تشدد میں ملوث لوگوں کو سخت سے سخت سزا دینے پر بھی آواز بلند کرتے نظر آتے ہیں۔ تاہم تشدد کا مسئلہ اور ہمارے معاشرے پر اس کے اثرات بہت پیچیدہ اور قابل تشویش ہیں۔ اس کے حل کے لیے انفرادی آوازوں کے ساتھ ساتھ اجتماعی اور دور رس اقدامات کی بھی شدید ضرورت ہے۔ اگر ایسا نہ کیا گیا اور تشدد کا یہ ماحول اور رویہ اس طرح پروان چڑھتاگیا تو خدانخواستہ کل ہم میں سے کوئی بھی اس کے اثرات سے نہیں بچ سکے گا۔

 اگر یہاں تک آپ مجھ سے متفق ہیں کہ تشدد کے اس بڑھتے ہوئے مائنڈ سیٹ کو بدلنے کے لیے ہم سب کو مل کر اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا تب ہی شاید ایک دن ہمارا یہ معاشرہ ہمارے لیے، ہماری خواتین، بچوں، مردوں، خواجہ سراؤں، مختصراً سب کے لیے ایک محفوظ معاشرہ بن جائےگا جہاں پر ہم بےخوف ایک خوشگوار اور صحت مند زندگی گزار سکیں گے۔ اس کے لیے اب کرنا کیا ہے؟ آئیں اس پر بات کرتے ہیں۔ اس کے لیے سب سے پہلا قدم ہمارا یہ ہوگا کہ ہم تشدد کے شکار ہونے والے کا ساتھ دیں نہ کہ الٹا ہم تشدد کے شکار ہونے والے کو اپنی تنقید کا نشانہ بنائیں۔

اس طرح ہم تشدد کرنے والے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور ایسا ہم اکثر اوقات تب کرتی ہیں جب تشدد کا شکار ہونے والی کوئی عورت یا لڑکی ہو۔ کوئی اس کے کپڑوں کو الزام دے گا تو کوئی اس کے کردار پر سوال اٹھائے گا۔ حالانکہ تلخ حقیقت یہ بھی ہے کہ آئے روز ہمارے علم میں ایسے تشدد کے واقعات بھی آتے ہیں جن میں عمر اور جنس کے فرق سے بالاتر معصوم بچے بچیوں کو پہلے جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور بعد میں وحشانہ طریقے سے قتل کر کے کچرے کے ڈھیر پر پھینک دیا۔ یہ سب اس لیے ہو رہا ہے کہ ہم تشدد کرنے والے کا ہاتھ شروع سے مضبوط کرتے آئے ہیں۔

اب ہم سب کو بدلنا ہوگا اور تشدد کا شکار ہونے والے کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا۔ لیکن تشدد کا رویہ جس بری اور گہرے طریقے سے ہماری زندگیوں کا حصہ بن گیا ہے اس کے لیے آپ کو اور مجھے اب ایک قدم اور بڑھ کر اپنی ذمہ داریاں سرانجام دینی ہوں گی کیونکہ تشدد کے واقعات پر صرف فیس بک، ٹوئٹر پر ایک دو پوسٹ یا ایک دو کالم لکھنے سے یہ مسئلہ ختم نہیں ہو گا۔ آپ کا اور میرا فرض ہے کہ تشدد کی روک تھام کے لیے قوانین سے نہ صرف خود کو آگاہ کریں بلکہ اپنے آس پاس کے لوگوں کو بھی آگاہ کریں۔

ہمارے ملک میں اکثر لوگوں کا قوانین  کے بارے میں علم و آگہی نہ ہونے کے برابر ہے۔ اس میں ایک رکاوٹ یہ بھی ہے کہ قوانین زیادہ تر انگریزی زبان میں ہیں تاہم یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ قانون کی زبان ہوتی بھی مشکل اور تکنیکی ہے اور عام انسان کی سمجھ سے تقریباَ بالاتر ہی ہوتی ہے۔ لیکن اس مسئلے کا بھی ایک حل ہے۔ ہمارے ملک اور صوبوں کی سطح پر بہت سارے حکومتی اور غیرحکومتی ادارے موجود ہیں جن سے ان قوانین کو سمجھنے اور آگے پھیلانے میں مدد لی جا سکتی ہے۔ ان اداروں میں سرفہرست وزارت انسانی حقوق ہے جو کہ آج کل بہت سرگرم عمل ہے۔

اب کوئی بھی پاکستانی کسی بھی حقوق انسانی کی خلاف ورزی کی صورت میں وزارت کی ویب سائٹ پر جا کر اپنی شکایت درج کروا سکتا ہے یا ان کے قومی کال سینٹر پر براہ راست فون کر سکتا ہے۔ چند دیگر اداروں میں قومی سطح پر نیشنل کمیشن آن دی سٹیٹیس آف ویمن اور صوبائی سطح پر پچھلے کئی سالوں سے صوبائی کمیشن اور چائلڈ رائٹس کمیشن موجود ہیں۔ ان اداروں کے بارے معلومات ان کی ویب سائٹس اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے باآسانی حاصل کی جا سکتی ہیں۔ کسی بھی حقوق انسانی کی خلاف ورزی اور تشدد کے خلاف آواز اٹھانے کے لیے ان اداروں سے نہ صرف رابطے کو مضبوط بنائیں بلکہ رابطے میں رہنے سے ہم عوام ان اداروں کی جوابدہی کو بھی ممکن بنا سکتے ہیں۔

 یہ ادارے ہماری ملکیت ہیں اور ہمارے مسائل کے حل کے لیے بنائے گئے ہیں لیکن ان تک اپنی آواز پہنچانا ہمارا فرض ہے ورنہ قدرت کا قانون تو یہ ہے کہ ماں بھی بچے کو دودھ پلانے کے لیے تب تک متوجہ نہیں ہوتی جب تک بچہ شور نہ مچائے۔

تشدد کے اس بڑھتے ہوئے ناسور کو ہم صرف باتیں کرنے اور سوشل میڈیا پوسٹ سے کبھی بھی ختم نہیں کر سکتے بلکہ اس کے لیے اپنے آپ کو اور اپنے آس پاس رہنے والے لوگوں میں تشدد کی روک تھام کے حوالے سے موجود قوانین اور اداروں کے کردار کے حوالے سے آگہی اور معلومات کا پرچار کرنا ہوگا۔ یہی دراصل ایک ذمہ دار اور باشعور انسان کی پہچان ہے۔ آئیں عہد کریں اور مل کر تشدد کا خاتمہ کریں۔

Sunday, December 1, 2019

How Women in Pakistan are creating Political Change – TED Talk by Shad Begum

How Women in Pakistan are creating Political Change – Shad Begum

Shad Begum, Giving her TED talk at Palm Spring, USA 


00:05
I'm here to tell you how change is happening at a local level in Pakistan because women are finding their place in the political process. 
00:16
I want to take you all on a journey to the place I was raised, northwest Pakistan, called Dir. Dir was founded in the 17th century. It was a princely state until its merger with Pakistan in 1969. Our prince, Nawab Shah Jahan, reserved the right to wear white, the color of honor, but only for himself. He didn't believe in educating his people. And at the time of my birth in 1979, only five percent of boys and one percent of girls received any schooling at all. I was one among that one percent. 
01:04
Growing up, I was very close to my father. He is a pharmacy doctor, and he sent me to school. Every day, I would go to his clinic when my lessons finished. He's a wonderful man and a well-respected community leader. He was leading a welfare organization, and I would go with him to the social and political gatherings to listen and talk to the local men about our social and economic problems. 
01:36
However, when I was 16, my father asked me to stop coming with him to the public gatherings. Now, I was a young woman, and my place was in the home. I was very upset. But most of my family members, they were happy with this decision. It was very difficult for me to sit back in the home and not be involved. 
02:06
It took two years that finally my family agreed that my father could reconnect me with women and girls, so they could share their problems, and together we could resolve them. So, with his blessings, I started to reconnect with women and girls so we could resolve their problems together. 
02:29
When women show up, they bring their realities and views with them. And yet, I have found all too often, women underestimate their own strength, their potential, and their self-respect. However, while connecting with these women and girls, it became very clear to me that if there was to be any hope to create a better life for these women and girls and their families, we must stand up for our own rights -- and not wait for someone else to come and help us. 
03:10
So I took a huge leap of faith and founded my own organization in '94 to create our very own platform for women empowerment. I engaged many women and girls to work with me. It was hard. Many of the women working with me had to leave once they got married because their husbands wouldn't let them work. One colleague of mine was given away by her family to make amends for a crime her brother had committed. I couldn't help her. And I felt so helpless at that time. But it made me more determined to continue my struggle. I saw many practices like these, where these women suffered silently, bearing this brutality. But when I see a woman struggling to change her situation instead of giving up, it motivates me. 
04:18
So I ran for a public office as an independent candidate in Lower Dir in the local elections in 2001. Despite all the challenges and hurdles, I faced throughout this process, I won. 
04:35
(Applause) 
04:41
And I served in the public office for six years. But unfortunately, we women, elected women, we were not allowed to sit in the council together with all the members and to take part in the proceedings. We had to sit in a separate, ladies-only room, not even aware of what was happening in the council. Men told me that, "You women, elected women members, should buy sewing machines for women." When I knew what they needed the most was access to clean drinking water. So I did everything I could do to prioritize the real challenges these women faced. I set up five hand pumps in the two dried up wells in my locality. Well, we got them working again. Before long, we made water accessible to over 5,000 families. We proved that anything the men could do, so could we women. I built alliances with other elected women members, and last year, we women were allowed to sit together with all the members in the council. 
06:07
(Applause) 
06:15
And to take part in the legislation and planning and budgeting, in all the decisions. I saw there is strength in numbers. You know yourselves. Lack of representation means no one is fighting for you. Pakistan is -- We're 8,000 miles away from where I'm here with you today. But I hope what I'm about to tell you will resonate with you, though we have this big distance in miles and in our cultures. 
06:56
When women show up, they bring the realities and hopes of half a population with them. In 2007, we saw the rise of the Taliban in Swat, Dir, and nearby districts. It was horrifying. The Taliban killed innocent people. Almost every day, people collected the dead bodies of their loved ones from the streets. Most of the social and political leaders struggling and working for the betterment of their communities were threatened and targeted. Even I had to leave, leaving my children behind with my in-laws. I closed my office in Dir and relocated to Peshawar, the capital of my province. I was in trauma, kept thinking what to do next. And most of the family members and friends were suggesting, "Shad, stop working. The threat is very serious." But I persisted. 
08:17
In 2009, we experienced a historic influx of internally displaced persons, from Swat, Dir, and other nearby districts. I started visiting the camps almost every day until the internally displaced persons started to go back to their place of origin. I established four mother-child health care units, especially to take care of over 10,000 women and children nearby the camps. But you know, during all these visits, I observed that there was very little attention towards women's needs. And I was looking for what is the reason behind it. And I found it was because of the underrepresentation of women in both social and political platforms, in our society as a whole. And that was the time when I realized that I need to narrow down my focus on building and strengthening women's political leadership to increase their political representation, so they would have their own voice in their future. 
09:30
So we started training around 300 potential women and youth for the upcoming local elections in 2015. And you know what? Fifty percent of them won. 
09:43
(Applause) 
09:51
And they are now sitting in the councils, taking part actively in the legislation, planning, and budgeting. Most of them are now investing their funds in women's health, education, skill development, and safe drinking water. All these elected women now share, discuss, and resolve their problems together. 
10:17
Let me tell you about two of the women I have been working with: Saira Shams. You can see, this young lady, age 26, she ran for a public office in 2015 in Lower Dir, and she won. She completed two of the community infrastructure schemes. You know, women, community infrastructure schemes ... Some people think this is men's job. But no, this is women's job, too, we can do it. And she also fixed two of the roads leading towards girls' schools, knowing that without access to these schools, they are useless to the girls of Dir. 
11:03
And another young woman is Asma Gul. She is a very active member of the young leaders' forum we established. She was unable to run for the public office, so she has become the first female journalist in our region. She speaks and writes for women's and girls' issues and their rights. Saira and Asma, they are the living examples of the importance of inclusion and representation. 
11:37
Let me tell you this, too. In the 2013 general elections in Pakistan and the local elections in 2015, there were less than 100 women voters in Dir. But you know what? I'm proud to tell you that this year, during the general elections, there were 93,000 women voters in Dir. 
12:00
(Applause) 
12:08
So our struggle is far from over. But this shift is historic. And a sign that women are standing up, showing up and making it absolutely clear that we all must invest in building women's leadership. In Pakistan and here in the United States, and everywhere in the world, this means women in politics, women in business and women in positions of power making important decisions. 
12:47
It took me 23 years to get here. But I don't want any girl or any woman to take 23 years of her life to make herself heard. I have had some dark days. But I have spent every waking moment of my life working for the right of every woman to live her full potential. 
13:14
Imagine with me a world where thousands of us stand up and they support other young women together, creating opportunities and choices that benefit all. And that, my friends, can change the world. 
13:36
Thank you. 
13:37
(Applause) 

Thursday, June 20, 2019

’میری بیوی کام نہیں کرتیں، وہ ہاؤس وائف ہیں‘

اپ کی بیوی کیا کرتی ہیں؟ ’جی میری بیوی ‘ہاؤس وائف‘ ہیں،گھر پر رہتی ہیں، کوئی کام نہیں کرتیں۔‘ یہ جملہ اکثر اوقات، مرد حضرات  سے سننے میں آتا ہے۔ دراصل اس جملے کی حقیق بہت ہی تلخ ہے۔
(اے ایف پی)

 ’ہاؤس وائف‘ درحقیقت ایک فل ٹائم جاب ہے جس کا اندازہ ہم با آسانی سے لگا سکتے ہیں۔ بس ہمیں صرف اپنے گھروں کے اندر ایک سنجیدہ اور مخلص  نظر ڈالنی ہوگی۔ آپ کو اپنے گھر میں ہاؤس جاب جیسی کل وقتی ملازمت کرنے والی بیوی، ماں، بہن، بیٹی یا بہو نظر آئیں گی۔ کھانا پکانے، صفائی ستھرائی سے لے کر بیماروں کی تیمارداری اور خاندان میں غمی خوشی کے تمام رسم و رواج نبھاتی ہوئی نظر آئیں گی۔ یہاں اس بات کو مدنظر رکھیں کہ دیہات کی ’ہاؤس وائف‘ کی ذمہ داریوں میں مال مویشیوں کی دیکھ بھال، کھیتوں کے کام میں مدد کے علاوہ ایندھن اور پانی کا بندوبست بھی شامل ہوتا ہے۔

ستم ظریفی تو یہ ہے کہ اگر آپ ان خواتین سے بھی پوچھ لیں کہ آپ کیا کرتی ہیں تو وہ بھی یہی جواب دیں گی۔ اس کی وجہ یہ پورا مائنڈ سیٹ ہے جو عرصہ دراز سے ہمارے اردگرد پایا جاتا ہے۔ اگر آپ گھر سے باہر جا کر نوکری کرتیں ہیں اور آپ کو تنخواہ ملتی ہے تو یہ ایک باقاعدہ کام (جاب) ہے جس کی گھر میں بھی بہت عزت ہے اور گھر سے باہر تو سارا لین دین ہی آپ کے معاشی حیثیت کی مرہون منت ہے۔ لیکن دوسری طرف ’ہاؤس وائف‘ کی جاب میں تنخواہ اور عزت نہیں ملتی۔ اس جاب کی جاب ڈسکرپشن تحریری طور پر نہیں ہوتی لیکن ہر عورت کو اس جاب کے سارے کردار اور ذمہ داریاں بخوبی یاد ہوتی ہیں۔ ان ذمہ داریوں کویہ ’ہاؤس وائف‘ پورے تن، من اور دھن سے پورا کرتی ہیں۔ گھر میں ان ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے سرانجام دینے والی خواتین کو وہ عزت اور رتبہ تک نہیں ملتا جو ایک بامعاوضہ ملازمت کرنے والے فرد کو ملتا ہے۔ اگر انہی گھریلوں کاموں کے لیے آپ کو باہر سے کسی مددگار کو بھرتی کرنا پڑے تو اسے نہ صرف منہ مانگی اجرت ملتی ہے بلکہ اس کے اضافی ناز نخرے بھی اٹھانے پڑتے ہیں۔

ہمارے معاشرے میں ایک خاتون کی شادی کا مطلب ایک مرد سے نہیں بلکہ ایک پورے خاندان سے شادی ہونا سمجھا جاتا ہے۔ ایسے میں شادی کے بعد ہر بیوی کا فرض ہے کہ وہ خلوص اور محبت سے اپنے فرائض کی ادائیگی کرے۔ اس میں کوتاہی اچھی بات تصور نہیں کی جاتی لہذا اس کی مار پیٹ ایک جائز حق سمجھا جاتا ہے۔ مسئلہ ’ہاؤس وائف‘ میں نہیں مسئلہ اس سوچ کا ہے کہ ایک ’ہاؤس وائف‘ جو 24 میں 16 سے 18 گھنٹے کام کرتی ہے، وہاں کوئی یہ کیسے کہہ سکتا  ہے کہ میری بیوی  کچھ نہیں کرتی۔ اگر اس ’ہاؤس وائف‘ کے کام کی اجرت کا تخمینہ لگایا جائے تو یہ کم از کم چالیس سے پچاس ہزار روپے ماہوار سے کم میں ہرگز پورا نہیں ہوگا۔

اس ملک کی آدھی آبادی جو خواتین پر مشتمل ہے اس کے بہت سارے مسائل ہیں۔ ان میں ایک بنیادی مسئلہ یہ بھی ہے کہ ہم نے انفرادی اور اجتماعی طور پر آج تک ان کے کردار اور ذمہ داریوں کو سراہا ہی نہیں ہے۔ یہ معمولی بات نہیں ہے کیونکہ یہ رویہ گھر سے شروع ہوتا ہوا پورے معاشرے میں پھیلا ہوا ہے۔ اس معاشرے میں ’ہاؤس وائف‘ کی جہاں عزت اور اعتراف نہیں پایا جاتا وہاں کھیتوں میں کام کرنے والی خواتین اور دوسروں  کے گھروں میں ملازمت کرنے والی خواتین  کے کام آج تک بلامعاوضہ مزدورں کے کیٹیگری میں شمار ہوتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ لوگ بامعاوضہ کام کرنے والوں کے اعدادوشمار میں شامل  ہی نہیں۔ جو کہ سراسر زیادتی ہے۔ اس کا نقصان ان خواتین کو اس صورت میں اٹھانا پڑتا ہے کہ ان کی ضروریات کے مطابق پالیسیاں بنتی ہی نہیں ہیں۔

 اسی لیے بھارت سے تعلق رکھنے والی مشہور و معروف سماجی کارکن کملہ باسین کا جوکہ خواتین کے حقوق کے لیے سرگرم عمل رہتی ہیں کہنا ہے کہ تاریح کا سب سے بڑا جھوٹ تو تب سامنے آئے گا جب بلامعاوضہ مزدورں کا کام ریکارڈ پر لایا جائے گا، جس میں سے اکثریت خواتین کی ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق 85 فیصد گھریلو کام اور دیکھ بھال خواتین اور بچیاں کرتیں ہیں۔ اکثر خواتین اپنی تعلیم، روزگار اور کیرئر میں اس لیے آگے بڑھ نہیں پاتیں ہیں کہ وہ ان گھریلو ذمہ داریوں کو ترجیح دیتی ہیں۔  

آج وقت آگیا ہے کہ ہم سب اپنی سوچ بدلیں اور اس سوال کا جواب  بھی بدلیں اور جواب میں کہیں کہ جی میری بیوی ’ہاؤس وائف‘ ہے اور روزانہ 16 سے 18 گھنٹے کام کرتی ہے۔ جب گھر گھر عورت کی عزت اور احترام ہوگا وہاں کا ہر فرد عورت کا نہ صرف احترام سیکھے گا بلکہ ان کی زندگیوں میں عورت کی موجودگی کی اہمیت کے معترف بھی ہوں گے۔ اور یہی رویہ آگے چل کر بہت جلد پورے معاشرے کی سوچ بدل دے گا۔ ان کھیتوں اور دوسروں کے گھروں میں ملازمت کرنے والی خواتین کو بہت جلد بامعاوضہ مزدور تصور کرکے ان کے لیے ایسی پالیسیاں بنائی جائیں گی جو ان کے کام میں آسانیاں پیدا کریں گی۔ 

Saturday, June 1, 2019

جنسی زیادتی عورتوں کا نہیں بلکہ مردوں کا مسئلہ

ایک اور معصوم فرشتہ آدم خور انسان کی جنسی زیادتی کا شکار ہو گئی۔ کیا اب بھی آپ چپ رہیں گے؟

ریپ کے محرکات میں جنسی ہیجان سے زیادہ طاقت، کنٹرول، برتری اورانتقام جیسے جذبوں کادخل ہوتاہے
(پکسر بے)

اسلام آباد کی فرشتہ جیسے معصوم بچے بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی ہر لحاظ سے دل دہلا دینے والے واقعہ تھا لیکن ستم بالائے ستم یہ کہ جنسی زیادتی کے مرتکب مجرموں کی سرزنش کی بجائے اب بھی لوگوں کا اصرار ہے کہ خواتین کو گھر سے نکلنا کم کرنا چاہیے اور لباس کا خیال رکھنا چاہیے۔ اس کا مطلب یہ کہ لوگوں کو آج بھی لگتا ہے کہ خواتین کے لباس اور گھر سے باہر نکلنے کی وجہ سے ان کے ساتھ جنسی زیادتی ہوتی ہے۔

مجھے نہیں معلوم کہ زینب، فرشتہ اور ان جیسے بےشمار معصوم بچوں کے لباس میں ایسا کیا تھا جس نے ایک آدمی میں جذباتی ہیجان پیدا کیا، جس نے ان معصوم کلیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی اور بعد میں بے دردی سے قتل کرنے کا جواز بھی دیا۔

خدارا اب تو یہ منافقت چھوڑ دیں اور برملا غلط کو غلط کہیں۔ جب تک بحیثیت مجموعی ہمارا معاشرہ جنسی زیادتی کے محرکات کو نہیں سمجھے گا، اس کے تدارک کے لیے اقدامات دور رس ثابت نہیں ہو سکتے۔
جنسی زیادتی کے محرکات میں جنسی ہیجان سے زیادہ طاقت، کنٹرول، برتری اور انتقام جیسے جذبوں کا دخل ہوتا ہے۔ اس حوالے سے بیشتر قومی اور بین الاقوامی اداروں کی تحقیقی رپورٹیں اور مراسلات اس وقت انٹرنیٹ پر عوام کی آگہی کے لیے موجود ہیں لیکن بحیثیت مجموعی ہمارے ہاں پڑھنے کا زیادہ رواج نہیں۔

فرشتہ اور زینب کے ساتھ جنسی زیادتی کے بعد اکثر حلقوں میں بحث چلی ہے جن میں سے کچھ میں شاید آپ نے بھی حصہ لیا ہو گا۔ بہت سارے سوال اٹھائے ہوں گے اور اپنا موقف بھی دیا ہو گا۔ اس تحریر کے ذریعے میں بھی آپ کے ساتھ ایک بحث شروع کرنا چاہتی ہوں۔ 

ہم میں سے کتنے لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ جنسی زیادتی ایک برا عمل ہے اور کتنے یہ سمجھتے ہیں کہ جنسی زیادتی کرنے والا انسان برا اور خوفناک ہوتا ہے؟

کیا یہ افسوس ناک نہیں کہ آج بھی ہم میں سے اکثر جنسی زیادتی کو تو برا فعل سمجھتے ہیں لیکن ایسا کرنے والے کو برا اور خوفناک نہیں سمجھتے اور نہ ہی ان کے بارے میں زیادہ بات کرتے ہیں۔

بلکہ اس کے برعکس یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ اکثر اوقات زیادتی کا شکار ہونے والے انسان کے بارے میں ہی زیادہ بحث ہوتی ہے۔

آج کل سوشل میڈیا کی وجہ سے حد ہی تمام ہو گئی ہے۔ بلا اجازت اور بلا تردد لوگ جنسی زیادتی کے متاثرین کی تصاویر، اس سے اور اس کے خاندان سے متعلق، حتیٰ کہ اس کی زندگی کے ہر پہلو کو سوشل میڈیا کی زینت بنا دیتے ہیں۔

لیکن جو درندہ اس جرم کا ذمہ دار ہوتا ہے اس کے بارے میں سرے سے بات ہی نہیں ہوتی، بلکہ اس کو تھانے اور عدالت لاتے لے جاتے ہوئے اس کا چہرہ کپڑے سے ڈھک دیا جاتا ہے۔ کیا یہ سراسر زیادتی نہیں؟

اکثر لوگ سمجھتے ہیں کہ جنسی زیادتی کرنے والا ہمارے معاشرے کا گمراہ انسان ہوتا ہے لیکن اگر آپ ایسے واقعات کا جائزہ لیں تو آپ کو پتہ چلے گا کہ اس میں ملوث لوگ اکثر اوقات پڑھے لکھے، سمجھ دار حتیٰ کہ مذہبی رجحان رکھنے والے ہوتے ہیں۔

اس کا مطلب یہ ہوا کہ جنسی زیادتی کرنے والے ہمارے اس پاس ہر وقت موجود اور اسی معا شرے کا حصہ ہیں۔

جنسی زیادتی کرنے والوں کی ڈھٹائی دیکھیں کہ اسی معاشرے میں آپ کے، میرے اور ہم سب کے ساتھ رہتے ہوئے بھی وہ خود کو اس معاشرے کا جواب دہ نہیں سمجھتے اور اس معاشرے میں رہنے والے ہر انسان کی کھل کھلا کر تذلیل کرتے ہیں۔

یہاں پر معاشرے کا کیا کردار بنتا ہے؟ کیا ایسے معاشرے میں ایسے لوگوں کے لیے کوئی جگہ ہونی چاہیے یا ان کی نشاندہی کر کے ان کے ساتھ وہ رویہ اور عمل اپنانا چاہیے جس کے وہ حقدار ہیں؟ 

جب ہم رویے کی بات کرتے ہیں تو میرا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ جنسی زیادتی کے مرتکب ہونے والوں سے نفرت اور کنارہ کشی اس مسئلے کا حل ہے، بلکہ میں یقین سے کہتی ہوں کہ جب تک ہم جنسی زیادتی کے محرکات اور وجوہات کو اس کی گہرائیوں سے نہیں سمجھیں گے، تب تک ہم اس کے خاتمے کے لیے دور رس اقدامات نہیں کر سکتے۔

بصورت دیگر ہمارا معاشرہ درجہ بہ درجہ جنسی زیادتی کرنے والے درندے ہی پروان چڑھائے گا۔ 

جنسی زیادتی کا واقعہ ملک کے کسی بھی حصے میں ہو، اس کے اثرات ہم سب پر مرتب ہوتے ہیں۔اگر آپ سمجھتے ہیں کہ آپ کے اردگرد رہنے والے کبھی اس ظلم کا شکار نہیں ہو سکتے تو یہ آپ کی غلط فہمی ہے۔

یہ مسئلہ صرف آپ کے سوچنے سے نہیں ٹل سکتا۔ آپ کو اس کے لیے عملی طور پر سرگرم ہونا پڑے گا اور اس کے حل کے لیے اپنا کردار نبھانا ہو گا۔ 

ہمارے ملک میں جنسی زیادتی کے خاتمے کے لیے قوانین موجود ہیں اور اب اکثر و بیشتر ادارے عملی سطح پر اقدامات بھی کر رہے ہیں لیکن ان سب کے باوجود اکثر لوگ اپنے ساتھ جنسی زیادتی پر کھل کر بات نہیں کرنا چاہتے کیونکہ کہ وہ جانتے ہیں کہ معاشرہ حمایت کے بجائے الٹا ان کا تماشا بنائے گا۔ 

 جنسی زیادتی کے واقعات میں آپ نے اکثر دیکھا ہو گا کہ جنس یا عمر کی بنیاد پر کوئی خاص تفریق موجود نہیں بلکہ عمومی طور پر ہر جنس اور عمر کے لوگ اس ظلم کا شکار ہوتے آ رہے ہیں۔

تاہم اگر دوسری طرف آپ جنسی زیادتی کرنے والوں پر نظر ڈالیں تو آپ کو اکثر یت مردوں کی نظر آئے گی۔ کیا اس سے صاف پتہ نہیں چلتا کہ یہ مردوں کا مسئلہ ہے اور اس کے حل کے لیے انہی کو ہی کچھ کرنا ہو گا۔

ہم نے ہمیشہ اپنے ارد گرد ایک بالکل متضاد رویہ پایا ہے۔ اکثر لوگ کہتے ہیں کہ جنسی زیادتی خواتین کا مسئلہ ہے۔حقیقت تو یہ ہے کہ جنسی زیادتی کے خاتمے کے حوالے سے ہمیشہ خواتین بلکہ خصوصی طور پر انسانی حقوق کے لیے آواز اٹھانے والی خواتین نے ہی زیادہ کام کیا۔

بجائے یہ کہ ان خواتین کی مزید پذیرائی اور حوصلہ افزائی ہو، جنسی زیادتی کو سراسر خواتین کا ہی مسئلہ بنایا جاتا ہے اور مرد خود کو مبرا سمجھتے ہیں۔ 

یہی رویہ اس سوچ کی بنیاد ہے کہ سارا مسئلہ عورت کے کھلے عام پھرنے اور لباس سے ہے۔

اس کا مطلب یہ ہوا کہ جنسی زیادتی ہوتی رہے گی کیونکہ اس کے روک تھام کے لیے کوئی بھی ذمہ داری قبول کرنے اور اس کے حل کے لیے آگے بڑھنے کو تیار نہیں۔

 جنسی زیادتی کے خاتمے کے لیے ہمیں بحیثیت مجموعی ردعمل (ری ایکٹیو) رویے سے زیادہ پیشگی حفاظتی (پرو ایکٹیو) رویہ اپنانا ہو گا، جس سے جنسی زیادتی کے جرائم کا خاطر خواہ خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔

Saturday, May 11, 2019

ضم شدہ اضلاع کی خواتین کے مسائل، کوئی مسیحا باہر سے نہیں آئے گا۔

قبائلی علاقوں کا پاکستان میں ضم ہونا بہت ہی خوش آئند بات ہے۔ ہم سب جانتے ہیں کہ قبائلی علاقہ جات صدیوں سے ترقی کے عمل سے دور رہے ہیں اور یہاں تعلیم، روزگاراور صحت جیسی بنیادی سہولیات کا انتہائی فقدان رہا ہے۔
ضم شدہ اضلاع کی خواتین کو اپنے حقوق کے حصول کے لیے خود اکٹھا ہونا ہو گا اور اپنے بنیادی حقوق اور ضروریات کا حصول ممکن بنانا ہو گا۔ اے ایف پی فائل فوٹو

اوپر سے دہشت گردی اور انتہاپسندی نے لوگوں کی زندگی اجیرن کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ البتہ خوش آئند بات یہ ہے کہ پچھلی حکومتوں کی طرح اس حکومت میں بھی ان نئے ضم شدہ اضلاع کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اقدامات کیے جار ہے ہیں۔تاہم خواتین کی ترقی اور شمولیت کے حوالے سے اب بھی بہت سے امور توجہ طلب ہیں۔ اس میں کوئی دو آرا نہیں کہ قبائلی علاقو ں میں خواتین پہلے سے ہی بہت ساری مشکلا ت کا سامنا کر رہی ہیں۔

 خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک اور ناانصافی ایک عام اور قابل قبول رویہ ہے۔ سورہ، غیرت کے نام پر قتل، کم عمری کی شادی جیسی فرسودہ رسمیں مقامی رسم و رواج کا حصہ ہیں۔

 خواتین میں تعلیم کی شرح خطرناک حد تک کم ہے اور زچہ بچہ کی صحت کے حوالے سے صورتحال انتہائی تشویش ناک ہے۔

ان مسائل کے ساتھ ساتھ دہشت گردی، انتہا پسندی اور نقل مکانی نے یہاں کی خواتین اور بچوں کی ذہنی صحت کو بری طرح متاثر کیا ہے اور ان کو ذہنی صدمے کا سامنا ہے، جن کے اثرات آج بھی ان کی زندگیوں پر ہیں۔
نئے ضم شدہ اضلاع میں ترقی اور خوشحالی تبھی ممکن ہے جب موجودہ حکومت اپنے ہر منصوبے میں خواتین کی ضروریات کی فراہمی اور مسائل کے حل کو بھی یکساں مد نظر رکھے، بصورت دیگر ان علاقوں اور یہاں کی عوام کی ترقی اور خوشحالی ممکن ہی نہیں۔معاشرے میں مساوات اور برابری کا پرچار حکومتِ وقت اور اس کے اداروں کو ملحو ظ خاطر رکھنا ہو گا۔
جب حکومتِ وقت اور اس کے ادارے خواتین کی ضروریات اور مسائل کے حل پر توجہ نہیں دیتے تو اس کے عوام بھی انہی امتیازی رویوں کو اپناتے ہیں اور خواتین کو ایک برابر کے انسان کے بجائے اپنا ذاتی جائیداد سمجھنے لگتے ہیں اور ان کے حقوق کی پاسدرای کے بجائے ان کے حقوق کی پامالی کرتے ہیں۔

اس کی ایک مثال مقامی جرگے بھی ہیں جہاں سورہ، غیرت کے نام پر قتل کے مقدمات میں خواتین کے ساتھ سراسر ناانصافی کی جاتی ہے۔ خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک اور ناانصافی کو ختم کرنا ہم سب کے لیے ایک چیلنج ہے جو اُسی وقت حل ہو گا جب ہم سب اس کو ایک مشترکہ مسئلہ سمجھتے ہوئے اس کے سد باب کے لیے کام کریں گے۔

دو ماہ قبل موجودہ حکومت نے نئے ضم شدہ اضلاع کے لیے سو ارب روپے کی لاگت کا ترقیاتی منصوبہ تشکیل دیا ہے۔ اس ترقیاتی منصوبے کی ترجیحات میں تعلیم، صحت، روزگار، امن وامان، تحفظ اور سیاحت شامل ہیں۔
منصوبے کے آغاز میں ہی مقامی لوگوں کی رائے اور مشورے شامل کرنے کے لیے مقامی سطح پر بحث ومباحثے شروع کیے گئے۔

لیکن یہاں یہ بات توجہ طلب ہے کہ اس عمل میں خواتین کو بالکل ہی نظر انداز کیا گیا۔ خواتین کی رائے اور نقطۂ نظر اتنا ہی اہم ہے جتنا مردوں کی رائے۔

سو ارب روپے کا یہ منصوبہ صرف ایک مثال ہے جو اس رویے کی شناخت کرتا ہے کہ خواتین کی ضروریات اور ان کے مسائل کا حل اب بھی موجودہ حکومت اور اس کے اداروں کی ترجیح نہیں، جو کہ ایک افسوسناک امر ہے۔ 
 اس ہفتے الیکشن کمیشن نے نئے ضم شدہ اضلاع میں عام انتخابات کا شیڈول شائع کر دیا ہے۔ یہ الیکشن ان اضلاع کے روشن اور ترقی یافتہ مستقبل کے حوالے سے بہت اہمیت کا حامل ہے۔

 تاہم ان انتخابات میں خواتین کی بھرپور شمولیت بے حد ضروری ہے کیونکہ سیاسی عمل سے خواتین کو دور رکھنے کا مطلب یہ ہے کہ خواتین اس ملک کی برابر شہری ہیں ہی نہیں۔

خوش آئند بات یہ ہے کہ اب قانون کے مطابق خواتین کو جنرل نشستوں میں پانچ فی صد کوٹہ دینا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

یہاں پر اب سیاسی پارٹیوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ اس سلسلے میں نہ صرف خواتین کی حوصلہ افزائی کریں بلکہ ان کا ساتھ دیں اور اس کوٹے کی صورت میں خواتین کو ان علاقوں میں نشستیں دیں جہاں پر ان کے جیتنے کے مواقع زیادہ ہوں۔

گذشتہ سال خیبر پختونخوا میں عام انتخابات کے دوران پانچ فی صد کوٹے کےتحت خواتین کو نشستیں تو دی گئیں لیکن صرف ان علاقوں میں جہاں پر خواتین کو سیاست میں شمولیت میں زیادہ مشکلات کا سامنا تھااور امن و امان کی صورتحال بھی تسلی بخش نہیں تھی۔

اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ اکثر خواتین الیکشن ہار گئیں لہٰذا اس مشاہدے کو نظر میں رکھتے ہوئے سیاسی پارٹیوں کو اس دفعہ ذمہ دارانہ رویہ اپنانا ہو گا۔

ماضی میں ہم سب نے خیبر پختونخوا میں خواتین کے ووٹ پر مقامی عمائدین اور سیاسی رہنماؤں کی طرف سے پابندی دیکھی، جس کے حوالے سے عورتوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی کارکنان اور اداروں کی کوششوں اور لابنگ کے بعد الیکشن کمیشن نے قانونی طور پر یہ لازم قرار دیا کہ جس حلقے میں خواتین کے ووٹ 10 فیصد سے کم ہوں گے وہاں پر انتخابات کالعدم قرار دے دیے جائیں گے۔

اس کی مثال ہمیں ضلع دیر میں دو دفعہ الیکشن کالعدم ہونے کی صورت میں سامنے نظر آئی۔

ہمیں امید ہے کہ نئے ضم شدہ اضلاع میں انتخابات میں خواتین کو اس قانون سے فائدہ ہو گا اور مقامی سیاسی جماعتیں اور سماجی رہنما خواتین کے ووٹ کے عمل میں رکاوٹ بننے کے بجائے ان کی حوصلہ افزائی کریں گے۔

 ترقی اور خوشحالی کا خواب آدھی آبادی کے مسائل اور ضروریات کونظر انداز کر کے کبھی بھی پورا نہیں ہو سکتا۔ جن قوموں نے اس آدھی آبادی کو برابر انسان اور شہری سمجھا وہ قومیں تیزی سے ترقی کی منزلیں طے کر رہی ہیں۔

 قبائلی علاقوں میں رہنے والی خواتین اور بچیاں بہت ہی باصلاحیت ہیں اور شروع دن سے اپنے خاندان اور معاشرے کی ترقی میں اپنا حصہ ڈال رہی ہیں۔

لیکن یہ خواتین اور بچیاں ہر لمحے امتیازی سلوک اور نا انصافی کا شکار ہو رہی ہیں جس کی وجہ سے ان کی صلاحیتیں کھل کراور ابھر کر سامنے نہیں آرہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم سب انفرادی اور اجتماعی طور ہر ایک متوازی معاشرے کے قیام میں اپنا کردار ادا کریں۔

اس مد میں موجودہ حکومت اور تمام اداروں کو خواتین کی شمولیت کو ہر سطح پر ممکن بنانے کی لیے اقدامات کرنے ہوں گے، بصورت دیگر ان ضم شدہ اضلاع کی خواتین کے مسائل وہیں کے وہیں رہیں گے اور اس کا مطلب یہ ہو گا کہ ضم شدہ اضلاع کی خواتین کو اپنے حقوق کے حصول کے لیے خود اکٹھا ہونا ہو گا اور اپنے بنیادی حقوق اور ضروریات کا حصول ممکن بنانا ہو گا۔

بہت سی خواتین جن کا تعلق ان اضلاع سے ہے ، پہلے سے ہی مختلف پلیٹ فارمز پر اپنی آواز بلند کر رہی ہیں۔ تاہم جس طرح سے آج تک خواتین نظر انداز ہو رہی ہیں، اس کو دیکھتے ہوئے نہ صرف ان کو اپنی کوششیں تیز اور پُراثر کرنی ہوں گی بلکہ انہیں بڑی تعداد میں دوسری خواتین کو ساتھ شامل کر کے اپنا موقف کھل کر سامنے لانا ہو گا۔

ہمارے مسائل کے حل کے لیے کوئی مسیحا باہر سے نہیں آئے گا، ہمیں اپنے مسائل کے حل کے لیے خود ایک ہونا پڑے گا۔

Tuesday, January 22, 2019

عورتیں جس دن یک آواز ہوئیں تو!

عورت سماج کا یکساں فرد ہے، انہیں صنف کی بنیاد پہ بنیادی حقوق سے محروم نہیں کرنا چاہیے۔ سالوں بعد جب دیر جیسے دورافتادہ علاقے میں تاریخ میں پہلی مرتبہ مقامی انتخابات کے نظام کی تحت عورتوں کو 33 فی صد نمائندگی کا حق ملا خواتین کا حوصلہ بلند ہوا اور یہ امید پیدا ہوئی کہ اب ایک عام عورت جس کے پاس نہ کو ئی سرمایہ ہے اور نہ کوئی نامی گرامی سیاسی پس منظر، نہ صرف  مخصوص نشستوں پرانتخابات میں حصہ لے کر سیاسی میدان عمل میں آسکتی ہے ۔ اسے عام نشستوں پر لڑنے کا حق بھی دستیاب رہے گا۔
انڈیا میں بھی عورتیں برابر حقوق کے جدوجہد میں مصروف ہیں۔ دلی کی یہ عورتیں کیرالہ کے ایک مندر میں دس سے پچاس سالہ عورتوں کے داخلے پر روایتی پابندی کے خلاف احتجاج کر رہی ہیں۔ فوٹو اے ایف پی   

خواتین یہ سوچ کر خوش تھیں کہ آج تک ان کی شنوائی کرنے والا کوئی رہنما نہیں تھا، اس لیے عورتیں تعلیم، روزگار، صحت و انصاف جیسے بنیادی حقوق سے تقریباً محروم ہی رہیں۔ لیکن اب خواتین براہ راست سیاست کے میدان میں قدم رکھ کر عورتوں کی حالت بہتر کرنے میں اپنا کردار موثر طریقے سے ادا کریں گی۔ دراصل عورت ہی عورت کے مسائل خوب سمجھتی ہے لہذاعورت کی نما ئندگی اب وہ خود کرے گی۔ سیاست میں آ نے سے خواتین قانون سازی کے عمل میں حصہ لے سکیں گی اور کئی غیر شرعی اورغیرانسانی قوانین کو ختم کرسکیں گی۔

مثال کے طور پر سورہ (ایک مقامی رسم جس میں عورت کو دشمنیاں اور تنازعات ختم کرنے کے لیے معاوضے کی شکل میں دے دیا جاتا ہے) غیرت کے نام پر قتل، جا ئیداد میں حصے سے محروم رکھنے جیسی مکروہ رسم ورواج کے خلاف آواز بھی اٹھا سکیں گی، اوراس کے ساتھ ساتھ خواتین کی بینادی ضروریات اورحقوق کی فراہمی کے لیے عملی طور پر منصوبے بھی شروع کرسکیں گی۔

لیکن خواتین کے خواب تب چکنا چور ہوئے جب انتخابات میں کاغذات نامزدگی کے مرحلے کے شروع ہونے سے پہلے ہی تمام مذہبی اور ترقی پسند سیاسی جماعتیں یکجا ہو گئیں، اور دن دیہاڑے، مملکت ِخدادِ پاکستان کی آئین اور قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے، ایک ساتھ ایک نعرہ لگایا کہ ہمارے ہوتے ہوئے دیر جیسے علاقے کے باپردہ اورباحیا نظام کو عورتوں کے سیاسی عمل میں شریک ہونے پر تارتار نہیں کر  سکتیں ہیں۔
تمام مقامی سیاسی رہنما بشمول مذہبی اور لبرلز نے کھلم کھلا اعلانات کیے، تحریری معاہدے کیے، اپنے جلسوں میں لوگوں کے ایمان کو للکارا اور کہا کہ خبردار، اپنے پشتون اوراسلامی قوانین کی حفاظت کریں اورعورتوں کو  نہ ووٹ ڈالنے دیں اورنہ ہی انتخابات لڑنے دیں۔ ایسا لگتا تھا کہ عورت کا پردہ اورحیا ان تمام مذہبی اور لبرل سیاسی رہنماؤں کے لئے انتہائی اہم ہے۔

لیکن ہم عورتوں کی عملی زندگیوں میں تو صورتحال اس سے یکسر مختلف ہے۔ اسی دیر میں جب عورتیں میلوں فاصلے پر سر پرگھر کی تمام ضروریات کے لیے پانی لاتی ہیں، جب گاؤں میں عورت مرد  ڈاکٹر سے علاج کرواتی ہے اور حتیٰ کہ پیدائش کے لیے گاؤں کا مرد  ڈسپنسر گھر آتا ہے تو کوئی بات نہیں، جب لڑکی میلوں پیدل سکول جاتی ہے کیونکہ یا تو والدین گاڑی کا خرچہ نہیں اٹھا سکتے یا عورتوں کے لیے مخصوص پبلک ٹرانسپورٹ موجود ہی نہیں جیسے کہ شہروں میں ہوتا ہے، اس دوران کسی مرد یا سیاسی رہنما کو نہ پردے کا خیال آتا ہے اور نہ حیا کا۔ 

یہ سب کچھ اس لیے بیان کیا جارہا ہے کہ یہ صرف دیر کی کہا نی نہیں ہے بلکہ ذرا ایمانداری سے آپ سب کام لیں، غیر جانبدار ہو کر اپنے ارد گرد  نگاہ  دوڑائیں تو آپ کو اس جیسی ہزاروں مثالیں نظر آئیں گی، عورت کے لیے پردے، حیا اور گھر کی چار دیواری کو مقدم بناتے ہوئے تعلیم اور روزگار سے لے کر ​سیاست میں شرکت تک کو بے پردگی، بے حیائی اور معاشرے کے اقدار کے خلاف سمجھا جاتا ہے۔

بالکل صحیح ہے، ہم عورتوں کو بھی اپنی حیا، پردہ اور روایات اتنی ہی مقدم ہیں جتنی کہ ایک مرد کے لیے ہیں۔ لیکن ذرا ایک لمحے کو ٹہریے ہمارے لیے عورت ہو نے کے ناطے یہ زیادہ مقدم ہیں کیونکہ اس معاشرے میں جو مرد جنسی زیادتی میں ملوث ہوتا ہے مجر م وہ نہیں بلکہ وہ عورت سمجھی جاتی ہے جس کے ساتھ جنسی زیادتی ہوتی ہے۔ اس عورت کو نہ پھر جینے کا کوئی حق ہے، نہ شادی کا، نہ خاندان کا بلکہ وہ خاندان اور معاشرے کے منہ پر کالک سمجھی جاتی ہے۔

تو خواتین کو مردوں سے زیادہ اپنی حیا اور پردے کا خیال ہوتا ہے اور خواتین اس زیور کو متاعِ زندگی سمجھ کراس معاشرے کے بنائے گئے نظام میں زندگی بسر کرتی ہیں، حالانکہ اس نظام میں خواتین کی رائے یا سوچ، کوئی اہمیت رکھتی ہی نہیں۔ بہت ساری خواتین آپ مردوں کے بنائے ہوئے نظام میں اپنے پردے اور حیا کو متاعِ حیات سمجھتے ہوئے سارے سمجھوتے کیے ہوئے ہیں، ایک آدھ عورت کبھی کبھار آواز اٹھا لیتی ہے، کبھی کبھار اپنی عزت نفس کی سن کر، لیکن ہمیں اس کے بدلے خاندان اورمعاشرے کی مخالفت، بدکرداری، اوربے حیائی کی اسناد بھی وصول کرنی پڑتی ہیں۔

کچھ عورتیں اتنی دل برادشتہ ہیں کہ وہ فخر سے یہ اسناد لے لیتی ہیں اور عمر بھر کے لئے بدکردار اور بے حیا بن جاتی ہیں۔ لیکن مرد حضرات زیادہ فکر مند نہیں ہو، ایسی عورتیں ابھی بہت کم ہیں۔ زیادہ تر خواتین ابھی بھی خاموش ہیں اور باحیا اور باکردار معاشرے کے نظام کو تسلیم کرتے ہوئے اپنے حصے ​کا کردار نبھا رہی ہیں۔ لیکن نہیں، پردے اورحیا کے اقدار پر مبنی یہ رسم و راج صرف اور صرف ایک ڈھونگ ہے۔

پردے اورحیا کا جنازہ تو روز نکلتا ہے اور کوئی اور نہیں مرد ہی نکالتا ہے ۔ ابھی پچھلے دنوں ڈی آئی خان میں ایک بالغ لڑکی کو بالکل ننگا کرکے پورے بازار میں سرعام گھمایا گیا، کیوں؟ کوئی کچھ کہتا ہے تو کوئی کچھ۔ اس لڑکی کا خیال دل میں آتے ہوئے اس اذیت کو ایک عورت ہونے کے ناطے محسوس کرتے ہوئے میرے رونگٹے کھڑے ہوتے ہیں۔ بھا ڑ میں جائے ایسا سماج اور اس کے باشندے۔ کس حیا کا درس دیتے ہو، آپ عزت دار اور با حیا مرد؟ کوئی مائی کا لال ہے جو آگے بڑھ کراس بچی کے سر پر اب ہاتھ رکھ سکے، اسے عزت دے سکے؟

کیا مردوں کا جب دل چاہے گا عورت کو باکردارہونے کا تمغہ دیں گے، اور جب دل کرے گا اسے سرِ بازار ننگا کر کے اپنی غیرت، شان اورمردانہ پن کی داد وصول کریں گے؟ ایک منٹ کے لیے مان لیتے ہیں، کہ قصاص اور دیت کا تقاضہ ہے آنکھ کے بدلے آنکھ، خون کے بدلے خون۔ آپ مردوں کی عدالت میں ڈی ائی خان کی اس معصوم بچی کا مقدمہ ہے، کیا آپ سب ان مردوں کو ننگا کرکے اسی بازار میں گمھانے کے دعویدار ​نہیں بنیں گے؟ کچھ تو آپ لوگ بھی حیا کریں، شرم کریں، اپنے گریبان میں جھانکیں۔ ڈریں اس دن سے جب عورتیں یک زبان ہوکرکہیں گی کہ نہیں چاہیے آپ کا یہ نظام جس میں عورت کو آج بھی ایک باندی ہی سمجھا جاتا ہے۔ صبر، برداشت کی بھی ایک حد ہوتی ہے۔ عورتیں جس دن یک آواز ہوکر، آپ کے سماجی رویے اور صنفی استحصالی نظام کے خلاف ”نا“ کہیں گی، شاید تب ہی مردوں کو عورتوں کی طاقت کا اندازہ ہو سکے گا۔

How to Find Your Purpose in Life?

Unlocking the Secret to a Fulfilling Life: Mastering the Art of Discovering Your True Purpose! Credit: Getty Images/iStockphoto Life without...